مصر ،عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد ال بلتاجی کو جیل بھیج دیا

مصر ،عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد ال بلتاجی کو جیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 قاہرہ (اے این این)مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے اہم رہنما محمد ال بلتاجی کو ایک سال کےلئے جیل بھیج دیا ہے ¾ ان پرتوہین عدالت کا الزام تھا ۔عدالتی ذرائع کے مطابق محمد مرسی کی صدارت سے برطرفی اور اخوان المسلمون کو دہشت گرد جماعت قرار دیئے جانے کے بعد اخوان المسلمون کے غیر معمولی طور پر نمایاں رہنماﺅں میں سے کسی اخوانی رہنما کو یہ پہلی سزائے قید ہے۔ تاہم پچھلے ماہ 529 کارکنوں سمیت متعدد رہنماﺅں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔محمد ال بلتاجی کے خلاف توہین عدالت کے اس مقدمے کے علاوہ معزول صدر محمد مرسی اور تیرہ دیگر رہنماﺅں کے ساتھ 2012 میں مظاہرین کو قتل پر اکسانے کے مبینہ جرم کے تحت بھی مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ محمد ال بلتاجی نے پراسکیوشن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اخوان المسلمون کی قیادت کے خلاف سازش کر رہی ہے۔
اخوان المسلمون

مزید :

صفحہ آخر -