80فیصد بھارتی مودی مخالف ہےں ، کیا سب کو پاکستان بھیج دیں ؟کانگریس

80فیصد بھارتی مودی مخالف ہےں ، کیا سب کو پاکستان بھیج دیں ؟کانگریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے این این) بھارتی کانگریس نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی کی مخالفت کرنے والوں کو پاکستان جانا چاہیے تو کیا ایل کے ایڈوانی، لالوپرساد ، ممتا بینر جی، منوہر جوشی اور شوشما سیوراج کو بھی پاکستان بھیجا جائے گا؟کانگریس کی ترجمان میم افضل نے گزشتہ روز بی جے پی بہار کے رہنما گیراج سنگھ کے اس بیان پر شدید تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی مخالفت کرنے والے رہنماﺅں کو پاکستان بھیج دیا جائے کیونکہ ان کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ 70 سے 80فیصد آبادی بی جے پی کی مخالف ہے تو کیا اس ساری آبادی کو پاکستان بھیج دیا جائے اور کیا نواز شریف اتنی آبادی کو قبول کرلینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سستی شہرت کیلئے سیاست کررہی ہے اور اس طرح کی باتیں کررہی ہے۔ کیا اتنے لوگوں کو پاکستان جانے کیلئے پاسپورٹ دئیے جائیں گے یا انہیں سرحد سے دھکیل دیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے اس بیان پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -