حکومت نے میٹروبس کے بعد جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے میٹروبس کے بعد جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد(آئی اےن پی) حکومت نے میٹرو بس کے بعد ذرائع آمدورفت میں ایک اور بڑی پیشرفت کا فیصلہ کرلیا ، اسلام آباد سے مری اور مظفرآباد تک جدید ٹرین چلے گی ، چھک چھک کرتے کوئلے سے چلنے والے انجنوں سے ترقی کرتا پاکستان ریلوے جدید الیکٹرک ڈیزل انجن اور نان اسٹاپ ٹرینوں تک تو پہنچ گیا تھا لیکن ابھی منزل دورتھی ، موجودہ حکومت نے میٹروبس کے بعد اسلام آباد سے مری اور مظفرآباد تک جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں ماہرین اورسرمایہ کاروں کی پہلی کانفرنس سات مئی کو طلب کرلی ہے۔ نئی ٹرین سے علاقے میں معاشی انقلاب آجائے گا۔ایک سروے کے مطابق اس منصوبے پر ابتدا میں بیس ارب روپے خرچ ہوسکتے ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔

جدید ٹرین

مزید :

صفحہ آخر -