حکومت اور فوج یقین دلائے مشرف کیس پر عدالتی فیصلہ حتمی ہو گا، سیاستدان

حکومت اور فوج یقین دلائے مشرف کیس پر عدالتی فیصلہ حتمی ہو گا، سیاستدان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور( انوسٹی گیشن سیل) حکومت اور فوج کو یقین دلانا چاہیے کہ پرویز مشرف کیس میں عدالت کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا جائے گا۔عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بات چیت غیر قانونی ہے جبکہ حکومت مداخلت نہیں کر رہی۔ان خیالات کا اظہار ملک کے سیاسی رہنماو¿ں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ پاکستانی رہنماو¿ں کے قول و فعل میں تضاد معمول بن گیا۔ریمنڈ ڈیوس کے معالے پر بھی حکومت سزا دینے کی باتیں کرتی رہی لیکن نتیجہ صفر نکلا۔حکومت اور افواج پاکستان کو یقین دلانا چاہیے کہ سابق صدر کے کیس پر عدالتی فیصلہ حتمی ہو گا۔سابق وفاقی وزیرنذر محمد گوندل نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت وقت ضائع کر رہی ہے،اسے بیرون ملک بھیج دینا چاہیے اور دیگر اہم مسائل حل کرنے پر توجہ دے کر عوام کو ریلیف اور تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما ارمغان سبحانی نے کہا کہ پرویز مشرف کامعاملہ عدالت میں ہے جس میں حکومت مداخلت نہیں کر رہی۔کراچی منتقلی معمول کا معاملہ ہے،اپوزیشن تنقید بلا جواز ہے۔سابق انفارمیشن سیکرٹری تحریک بحالی جمہوریت پاکستان منیرا حمد خان نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے دباو¿ میں آکر ماورائے عدالت کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔پرویز مشرف کا کیس خصوصی عدالت میں چل رہا ہے سیاستدانوں کو با ت تک نہیںکرنی چاہیے،عدالتی فیصلہ حتمی اور قابل قبول ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں شفاف عدالتی کاروائی ہونی چاہیے اور کراچی منتقلی کو بیرون ملک جانے کا نام نہ دیا جائے۔اندورن ملک حرکت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے لیکن پر ویز مشرف معاملے پر حکومتی سوچ پختہ نظر نہیں آتی۔
سیاستدان

مزید :

صفحہ آخر -