نریندر مودی کے جارحانہ عزائم آزادی کی مزید تحریکوں کو جنم دیں گے حا فظ سعید

نریندر مودی کے جارحانہ عزائم آزادی کی مزید تحریکوں کو جنم دیں گے حا فظ سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعة الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ روس کی طرح امریکہ بھی اپنے ناپاک عزائم میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ پاکستان کو تقسیم کر کے اس کے وسائل پر قبضے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ پاکستان لا الہ اللہ کی جاگیر ہے اور اسی بنیاد پر 1947ءمیں برصغیر کے مسلمانوں کو اکٹھا کیا گیا تھا۔ ہندوستان کی الیکشن مہم پاکستان دشمنی کی بنیاد پر چلائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة لاہور کے زیر اہتمام ٹاﺅن شپ میں اٹھائیسویں سالانہ سیرة النبی ﷺ کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماءحافظ عبدالرحمان مکی، مولانا سیف اللہ خالد،حافظ عبدالغفارالمدنی، متحدہ اہل حدیث کے امیر علامہ ضیاءاللہ بخاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا ہے سیر ة النبی ﷺ سے بھی ہمیں یہ ہی راہنمائی ملتی ہے کہ کلمہ طیبہ ہی کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا میں امن قائم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کل روس وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے افغانستان پر حملہ آور ہوا تھااور پھر ٹکروں میں بٹ گیا تھا پھر یہی غلطی امریکہ نے کی ہے۔ نہ روس اپنے عزائم میں کامیاب ہوا اور نہ امریکہ کو کامیابی نصیب ہوگی۔ غیورافغانیوں نے کمال ہمت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے حامل امریکہ اور اتحادیوں کو شکست سے دوچار کر دیا ، آج دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے غلبے کا وقت آچکا ہے۔ افغانستا ن میں الیکشن کا ڈھونگ امریکہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے رچا رہاہے۔ انہوں نے کہا کے انڈیا میں ہونے والے الیکشن صرف اور صرف پاکستان اور مسلم دشمنی پر لڑا جارہا ہے ، نریندر مودی کے جارحانہ عزائم ہندوستان میں آزادی کی مزید تحریکوں کا سبب بنیں گے۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -