بھارت سے بجلی خریدنے پر پیشرفت ہوئی ،انتہائی پسندیدہ قرار دینے کا معاملہ زیر غور نہیں ،خرم دستگیر
ریاض (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان،بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر غور نہیں کررہا عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے اور ایک دوسرے کو منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ایک سوال پر وزیرتجارت نے کہاکہ دونوں ملکوں نے بھارت سے بجلی خریدنے کے معاملے پر پیشرفت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے اس کی تقریباً بیس فیصد برآمدات کو زیرو ٹیرف پر یورپی منڈیوں تک رسائی ملے گی ۔
خرم دستگیر