دہشت گردوں کی ناز برداریاں بند نہ ہوئیں تو حکومتی ایوانوں کا گھیراﺅ کریں گے ۔حامد رضا

دہشت گردوں کی ناز برداریاں بند نہ ہوئیں تو حکومتی ایوانوں کا گھیراﺅ کریں گے ...

  

                          فیصل آباد(بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ” اینٹی طالبان تحریک “ چلائے گی۔حکمرانوں نے دہشتگردوں کی ناز برداریاں بند نہ کیں تو 60 ہزار شہداءکے ورثاءکے ساتھ ملکر حکومتی ایوانوں کا گھیراﺅ کریں گے۔ملک بچانے کیلئے ریاست مخالف طالبان کے خلاف قومی جہاد کا اعلان کیا جائے۔ پوری قوم امن جہاد میں شرکت کیلئے تیار ہے۔ ڈیڑھ ارب ڈالر لے کر ایک مخصوص مکتبہ فکر کو پاکستان پر مسلط کیاجارہا ہے۔ پاکستان کو دیوبندی اور سلفی سٹیٹ بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پرویز مشرف کے مقدمہ کی آڑ میں پاک فوج کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ اہلسنّت دشمنانِ پاکستان اور دشمنان ِ اسلام کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔جے یوآئی اور جماعت اسلامی ریاست کی باغیوں کی کھلم کھلا پشت پناہی کرکے ملک دشمنی اور امن دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ بھارت سے دوستی کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہے ۔ملک میں بارود کی بو ختم کر کے درود کی خوشبو پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی یاد میں دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں منعقدہ "استحکام پاکستان" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور ، مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس ،مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی اور مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی ،انجمن طلباءاسلام کے مرکزی صدر اسد خان جدون ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما میاں عتیق، پاکستان فلاح پارٹی کے قاضی عتیق الرحمن ، پیر جلیل احمد شرقپوری ،اسلامی نظریہ کونسل کے رکن پیر خالد سلطان قادری ، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب صدیقی ، وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل سید جواد الحسن کاظمی ، مولانا وزیر القادری ،سنی اتحاد کونسل پنجاب کے صدر پیر سید محمد اقبال شاہ، پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی ، چیف آرگنائزر عمار سعید سلیمانی ،صاحبزادہ محمد حسن رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کے نام پر تجارت کرنے والے دہشتگردی نہیں چھوڑ سکتے ۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا ہدف ہے ۔

حامد رضا

مزید :

صفحہ آخر -