بھارت نے پاکستان ،بنگلہ دیش اور نیپال کی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کر دی

بھارت نے پاکستان ،بنگلہ دیش اور نیپال کی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                           نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارت نے سرحدی ریاستوں میں عام انتخابات کے سلسلے میں پاکستان ¾ بنگلہ دیش اور نیپال کی سرحدوں پر سکیورٹی سخت کردی ، بی ایس ایف اور ایس ایس بی کو ہر وقت چوکنا رہنے کی ہدایت ۔ بھارتی وزارت داخلہ نے بارڈر سکیورٹی فورس اور شاسترا سیما بل کو جاری کی گئی ہدایت میں کہا ہے کہ پولنگ کے موقع پر مشکوک نقل و حرکت روکنے اور منشیات کی سمگلنگ پر نظر رکھی جائے اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جائے انہیں بھارت کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سمگلنگ پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ان سرحدی ریاستوں میں 24 اپریل کو لوگ سبھا کے انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔دونوں فورسز کو24 گھنٹے گشت کرنے ومستعد رہنے کا حکم دیاگیا اس سلسلے میں سرحدی چوکیوں پر اضافی دستے تعینات کرنےکا کہا گیا ۔ پنجاب ¾ اترپردیش ¾ مقبوضہ کشمیر ¾ بہار ¾ مغربی بنگال ¾ آسام اور گجرات کی ریاستوں میں 170 سے زائد حلقوں میں الیکشن ہونگے و ان حلقوں کی سرحدیں پاکستان ¾ نیپال اور بنگلہ دیش سے ملتی ہیں ۔ بھارت کےساتھ بنگلہ دیش کی سرحد 4096 کلومیٹر ¾ پاکستان کےساتھ 3323 کلومیٹر اور نیپال کےساتھ 1751 کلومیٹر طویل ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق2011ءمیں بھی اس نے پاک بھارت سرحد کےساتھ ساڑھے لاکھ کے جعلی کرنسی نوٹ ¾ 75 کلوگرام منشیات و15 ہتھیار برآمد کئے تھے جبکہ 2012ءمیں 290 کلوگرام منشیات و23 ہتھیار برآمد کئے گئے و2013ءمیں 5 لاکھ جعلی کرنسی نوٹ ¾ 360 کلوگرام منشیات اور 37 ہتھیار برآمد کئے تھے

مزید :

صفحہ آخر -