یمن امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے30ارکان ہلاک ۔درجنوں زخمی
صنعاء(اے این این) یمن کے جنوبی صوبے ابیان میں القاعدہ کے ایک تربیتی کیمپ اور ایک قافلے پر امریکی ڈرون حملے میں30 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ابیان کے پہاڑی علاقے مہفد میں امریکی جاسوس طیارے نے القاعدہ کے تربیتی کیمپ اور 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں30 عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں متعدد مقامی کمانڈز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کے وسطی صوبے البیضا میں ڈرون طیار ے نے دو گاڑیوں کونشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں مبینہ طورپر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے18عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
30 ارکان ہلاک