صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں، چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور (کرائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں او رچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،قیمتی سامان ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادکے علاقے میں ڈاکوؤں نے ذیشان کے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر ساڑھے 11لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے ۔نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منیرسی این جی پرلوٹ مارکرکے44 ہزارکیش لوٹ لئے اورفرارہوگئے۔کاہنہ میں ڈاکوؤں نے علی اکبر کے گھرمیں گھس کر 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ، جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ارشدعلی کے گھرمیں گھس کر ساڑھے8لاکھ روپے مالیت ،نصیرآباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ماجد حاکم کے گھر میں گھس کر 7لاکھ روپے مالیت ،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اعجاز کے گھرمیں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت ، گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کامران کے گھرمیں گھس کر ساڑھے 5لاکھ روپے مالیت ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے صفدر سے ڈھائی لاکھ روپے اورتین موبائل فون ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عائشہ بی بی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے حارث سے 2لاکھ 30ہزار روپے اوردوموبائل فون،کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر صغیر کے کلینگ میں گھس کرمریضوں او رڈاکٹر سے سو الاکھ روپے مالیت کی نقدی ا ورطلائی زیورات ،ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے ملک محبوب سے ایک لاکھ 20ہزار روپے اورموبائل فون،اچھرہ میں ڈاکوؤں نے نذیر سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر عمران کے کلینگ میں گھس کر مریضوں سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی او رطلائی زیورات،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے ابو احمد سعیدسے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے سجاد سے 35ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا ۔علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں ملک اعظم ،گلبرگ میں عمران بٹ،گارڈن ٹاؤن میں ڈاکٹر ساجد ،مغل پورہ میں منیر ،اقبال ٹاؤن میں صابر کی گاڑیاں ،شاد مان میں صابر کاکیری ڈبہ ،چوہنگ میں ریاست،فیکٹری ایریامیں عبداللہ،ٹاؤن شپ میں اصغر ،اقبال ٹاؤن میں گلفام ،ساندہ میں واجدعلی ،پرانی انارکلی میں وقاص،شالیمار میں نویدالرحمان ،شادباغ میں سمیع اللہ ،شاہدرہ میںآفتاب ،اسلامپورہ میں جہانگیر ،موچی گیٹ میں جلال الدین کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ۔