ٹریفک وارڈن ترقیاتی کاموں کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹرز سے بھاری نذرانہ وصول کرنے لگے

ٹریفک وارڈن ترقیاتی کاموں کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹرز سے بھاری نذرانہ وصول ...

  

 لاہور (کرائم سیل) ٹر یفک وارڈنز شہر میں جاری تر قیاتی کا موں کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹرز سے رات گئے مبینہ طور پر بھاری نذرانے اکھٹے کر نے لگے جبکہ جعلی چالان اور پر ائیویٹ افراد وارڈنز سے ملی بھگت کر تے ہوئے رات بھر ٹرک ٹرالیوں کے چالان کر تے ہوئے خود جمع کر وانے کیلئے اضافی پیسے بٹورنے لگے ۔معلوم ہوا ہے کہ شہر میں جاری مختلف تر قیاتی منصوبوں کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی آمد و رفت محدودکر دی گئی ہے اور راوی پُل کو ہیوی ٹریفک کیلئے بند کر رکھا ہے اس کی آڑ میں ٹر یفک وارڈنز رات گئے ٹرک، ٹرالوں ،کی آمد وفت بند ہو نے کا جواز بنا کر اینٹر ی کے لئے پیسے بٹورتے ہیں۔ شاہدرہ چوک اور راوی روڈ سیکٹر پر گڈز ٹرانسپورٹ کے چالان کئے جاتے ہیں اور پرائیویٹ افراد سے مل کر چالان کے اُوپر اضافی پیسے لیتے ہوئے شناختی کارڈ پر چالان کرنا معمول بن گیا ہے حالانکہ ٹر یفک قوانین کے مطابق غلطی کر نے وا لے کابطور سزا چالان کیا جاتا ہے تاکہ وہ آئندہ اس طرح کی غلطی نہ کر ے مگر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کر تے ہوئے ٹر یفک وارڈنز اپنی جیبیں گرم کر نے میں لگے ہو ئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رات کو مخصوص ٹریفک وارڈنز تعینات ہوتے ہیں جو کہ مبینہ طور پر گڈز ٹرانسپورٹرز سے بھاری رشوت وصول کر تے ہیں ۔رات کے وقت ٹریفک کم ہو تی ہے مگر گڈز ٹرانسپورٹ سے ٹریفک پولیس کو بھاری رقم اکھٹی کرنی ہو تی ہے اسی لئے رات کی ڈیوٹیوں کو ختم نہیں کیا گیا۔ کرپشن کی شکایات کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا اور سی ٹی او لاہور تک مسائل پہنچا ئے جس پر تقر یباًایک ماہ نائٹ شفٹ کے ٹر یفک وارڈنز کو سیکٹرز کے اندر ہی محد ود کر دیا گیا تھا مگر اس کے بعد ایک بار پھر ڈیوٹیاں کھول دی گئیں جسکے باعث کر پشن ایک بار پھر شر وع ہو گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -