نو سر بازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر 5 شہر یوں کو ہزاروں سے محروم کر دیا
لاہور (کرائم سیل) نو سر بازوں نے شہر کے مختلف مقامات پر 5 شہر یوں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر ہزاروں روپے کی نقدی ،مو بائل فون ،اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ لاری اڈہ بس اسٹینڈ پر قاسم اور شبیر سگے بھائی فیصل آباد جا رہے تھے کہ نوسر بازوں نے نشہ آور مشر وب پلا کر 11ہزار کی نقدی ،مو بائل فون سے محروم کر دیا جبکہ شیرا کوٹ کے علاقہ میں نوسر بازوں نے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آئے تین افراد علی،فرحان،اور شکیل کو نشہ آور بسکٹ کھلا کر 4ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ نو سر بازوں کیخلاف کئی مقدمات درج کئے جاتے ہیں مگر کچھ شہر ی مقدمات درج نہیں کر واتے ۔