والٹن روڈ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے میاں بیوی اور 2بچے زخمی

والٹن روڈ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے میاں بیوی اور 2بچے زخمی

  

لاہور (کرائم سیل) والٹن روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور اُن کے 2بچے زخمی ہو گئے ،مشتعل افراد نے کار اُلٹاکر شیشے توڑ دئیے جبکہ پولیس نے ایک کار سوار شخص کو گرفتار کر لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ والٹن روڈ پر ڈیفنس کی طرف سے آ نے والی تیز رفتار کار نے مو ٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مو ٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور 2بچے زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثے کے بعد لوگوں کی بڑ ی تعداد وہاں جمع ہو گئی اورانہوں نے مشتعل ہو کر کار الٹا دی اور شیشے توڑ دئیے ،پولیس نے کار سوار ایک شخص کو پکڑ لیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -