میاں مشتاق کے گھرپرحملہ اوررشتہ داروں کا اغواءقابل مذمت ہے،شاہی سید

میاں مشتاق کے گھرپرحملہ اوررشتہ داروں کا اغواءقابل مذمت ہے،شاہی سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنماءاور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے پشاور کے نواحی علاقے ماشوخیل میں عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنماءمیان مشتاق کے حجرے پر بم حملے اور تین رشتہ داروں کے اغواءاور بونیر میں اے این پی کے سینئر رہنماءافضل خان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل اور نا اہل صوبائی حکمرانوں نے پورا خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے پورے صوبے میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیںتبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیںایک طرف دہشت گرد خیبر پختون خوا پر کنٹرول حاصل کررہے ہیں اور دوسری طرف حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی وزارتوں کے حصول پر ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہیں باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ اے این پی سندھ میاں مشتاق کے حجرے سے اغواءہونے والے افراد کی فوری بازیابی اور حملے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور بونیر میں پارٹی رہنماشہید افضل خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -