شاہ پور کانجراں ،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

شاہ پور کانجراں ،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل )شاہ پور کانجراں چوہنگ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں شراب کے نشے میں دھت افراد نے ہوائی فائرنگ کردی جس کی زد میںآ کر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ سہیل کی شادی کی تقریب میں شریک چند افراد نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر فائرنگ شروع کردی جس سے خاتون رشیداں اور وحید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -