شاہدرہ، مدرسے میں قید6 سالہ طالبعلم بازیاب،ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا

شاہدرہ، مدرسے میں قید6 سالہ طالبعلم بازیاب،ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل )شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقامی مسجد کے مدرسے میں قید 6 سالہ بچے کو بازیاب کرکے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی رہائشی افضال کا چھ سالہ بیٹا دانیال مقامی مدرسے میں پڑھتا تھا وہاں کے ملزم رمضان نے بچے کو تشدد کے بعد کمرے میں بند کردیا جب بچہ گھر نہ آیا تو والدین نے تلاش شروع کردی اور مدرسے گئے جہاں ملزم رمضان نے لاعلمی کااظہار کیا جس پر والدین نے مقامی تھانہ میں ملزم کے خلاف کاروائی کیلئے درخواست دی پولیس نے مدرسے میں چھاپہ مار کر بچے دانیال کو بازیاب کرکے ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے بچے کو بند نہیں کیا تھا جبکہ بچے کے ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کو ملزم نے ایک روز تک کمرے میں قید رکھا بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ملزم نے بداخلاقی کی کوشش کی بھی تھی ۔

مزید :

علاقائی -