ساہیوال:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

ساہیوال:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات ‘غیر ملکی کرنسی ‘ کار 3موٹرسائیکلیں اورمویشی لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات ماہی شاہ قبرستان کے قریب دن دیہاڑے ہو ئی یہاں محمد افضل اپنی موٹرسائیکل نمبری2916/OKL پر فتح شیر کالونی جارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم مو ٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے روک لیا اور اسلحہ کے زورپر موٹرسائیکل ‘نقدی ‘موبائل فون مالیتی 40ہزا ر روپے چھین کر فرا ر ہو گئے۔ دوسری واردات جھال روڈ پر دن دیہاڑے ہو ئی یہاں 4نامعلوم مسلح ملزمان شیخ امجد جاوید کے گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرہ میں بند کردیا اور گھر سے طلائی زیورات 7تولے‘ نقدی 3لاکھ روپے ‘2ڈرافٹ اور غیر امریکی ڈالر کل مالیتی 9 لاکھ40ہزار روپے لوٹ کر فرارہو گئے۔ چوری کی وارداتوں ساہیوال کلب میں نامعلوم ملزمان نے ذوالفقار کی کارنمبری878/AHK مالیتی 7لاکھ روپے کلب کے باہر سے ‘ دفتر ایڈیشنل کمشنر سے ایک ملزم جمیل مسیح نے خالد منظور کی موٹرسائیکل مالیتی72ہزار روپے ‘محلہ نور پارک میں نبیل شہزاد وغیرہ4ملزمان نے نعیم شہزاد کے گھرکے تالے توڑکر موٹرسائیکل‘ نقدی ‘ پرائزبانڈز وغیرہ مالیتی6لاکھ21ہزار روپے اور 54/4-Rمیں شہادت وغیرہ 4ملزمان نے اسداﷲ کے احاطہ مویشیاں سے2لاکھ روپے کی گائے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -