بورے والا: ڈکیتی اور خواتین سے مبینہ بداخلاقی کے ملزمان گرفتا ر نہ ہو سکے

بورے والا: ڈکیتی اور خواتین سے مبینہ بداخلاقی کے ملزمان گرفتا ر نہ ہو سکے

  

بورے والا(نامہ نگار ) حساس ادارے میں ملازم افراد کے گھر ہونے والی ڈکیتی اور خواتین سے مبینہ زیادتی کے نامزد ملزمان گرفتا ر نہ ہو سکے متاثرہ خاندان کی جان کو خطرہ ۔تفصیلات کیمطابق چک نمبر299ای بی میں محرم دین ،محمد رمضان ،عبدالرحمان اور محمد یعقوب کے گھروں میں داخل ہو کرلاکھوں روپے کی ڈکیتی اور خواتین سے مبینہ زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزمان سرفراز عرف سفی ،رشید ،ملکو ،تنویر ،شیر خان جن کی کھوجیوں کی مدد سے شناخت ہو چکی ہے ان کو پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے ۔متاثرہ خاندا ن کے افراد ساجد ،نذر محمد نے بتایا کہ ڈی پی او نے تفتیشی افسرکو تبدیل کر کے سب انسپکٹر ظفر اللہ کو نیا تفتیشی افسر مقرر کیا ہے مگر ابھی تک ان کے مقدمہ کا کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے ملزمان جن کا ایک خطرناک جرائم پیشہ اشتہاری گروپ سے تعلق ہے ،ان سے ہمارے خاندان کی جان کو خطرہ ہے پولیس ہمیں تحفظ فراہم کر ے جبکہ وقوعہ کے دوران ڈاکوؤں کے تشدد اور مبینہ زیادتی کا پولیس نے ابھی تک میڈیکل رپورٹ حاصل نہ کی ہے جس سے ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے کیس کو جان بوجھ کر خراب کر نے کی کوشش کی جار ہی ہے ۔جبکہ پولیس حکام کی مطابق ملزمان نے عدالت سے ضمانتیں کروائی ہوئی ہیں جبکہ ایک ملزم جو کہ اشتہاری ہے۔

مزید :

علاقائی -