فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لاہور(کرائم سیل)باغبانپورہ کے علاقے میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار ٹکٹ ہولڈر بابر بٹ اور اس کے گین مینوں کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل اکرام اللہ خان کی نماز جنازہ گزشتہ روز پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ،نمازہ جنازہ میں آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور ،کانسٹیبل کے عزیز و اقارب سمیت پولیس افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،نمازہ جنازہ کے بعد کانسٹیبل کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی جو تدفین کے لئے آبائی شہر بھکر لے گئے ۔ جبکہ ہسپتال میں زیر علاج اے ایس آئی شبیر ،صفیہ بی بی ،ابوبکر اور اظہار کی حالت بہتر بیان کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے مقامی عدالت سے بابربٹ ،رحیم گل ،شاہ جہان اور زبیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے آج ملزمان کو پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔