قصور ،مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

قصور ،مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور( بیورورپورٹ)قصور اور گردونواح میں مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلیں ،نقدی رقم ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قصور ریلوے روڈ پرنامعلوم چور شفقت گلزار کی موبائل شاپ کے تالے توڑ کر ایک لاکھ سے زائد کی نقدی رقماور موبائل فونز لیکر فرار ہو گئے ۔منیر شہید کالونی میں محمد عثمان کی مکان کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نا معلوم چور لے گئے ۔چوک کوٹ غلام محمد میں محمد حسین کے پرائیویٹ دفتر کے باہر کھڑی ہوئی اس کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے۔ جبکہ تحصیل آفس کچہری میں سینئر کلرک لیاقت علی کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر اڑے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -