قصور: ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق

قصور: ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور( بیورورپورٹ) پتو کی کے نواح میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس جب پتو کی کے قریب تو ٹرین میں سوار ضلع سانگھڑا کا رہائشی رحمت علی ٹرین کے دروازے سے باہر جھانکتے ہوئے پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ ٹرین سے نیچے گر کا جاں بحق ہو گیا۔ ہلہ چوک پتوکی میں سائیکل سوار محمد اشرف محنت مزدوری کرکے واپس گھر کی جانب جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک7432-LXTکے نا معلوم ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں محمد اشرف موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -