جلالپوربھٹیاں: اغوا ہونیوالا 11سالہ بچہ بازیاب،والدین کے حوالے کر دیا گیا

جلالپوربھٹیاں: اغوا ہونیوالا 11سالہ بچہ بازیاب،والدین کے حوالے کر دیا گیا

  

جلالپوربھٹیاں(نمائندہ پاکستان)تھانہ آرابازار لاہور سے مورخہ 10،اپریل کو اغواء ہونیوالا 11سالہ انصرولد شبیر احمد جلالپوربھٹیاں پولیس کو دوران گشت مل گیا۔جلالپوربھٹیاں پولیس نے مغوی کے ساتھی محمد سلیم ولد محمد اشرف ساکن تخت ہزارہ تھانہ مڈھ رانجھہ کو بھی گرفتار لرلیا۔جلالپوربھٹیاں پولیس نے بتایاکہ دوران گشت ہمیں انصراور سلیم مشکوک نظر آئے تو ہم انہیں پولیس اسٹیشن لے آئے ۔انوسٹی گیشن کے بعد پتہ چلاکہ گیارہ سالہ انصر ولد شبیر احمد جو لاہور کارہائشی ہے ،جب بچے کے کہنے پر معلومات لی گئیں تو پتہ چلاکہ تھانہ آرابازار لاہورمیں اسکی والدہ سکینہ بی بی نے مقدمہ درج کروارکھاہے۔بچے نے بتایاکہ مجھے کسی سے اغوانہیں کیا بلکہ میں مسمی سلیم کیساتھ اپنی مرضی سے آیاہوں۔جبکہ اسکے ساتھی سلیم نے بتایاکہ میں نے اسے اغواء نہیں کیا بلکہ یہ بھی اور میں بھی دونوں کام کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں اور کام کی تلاش میں ہی جلالپوربھٹیاں آئے اور پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں بچوں کو انکے والدین کے حوالے کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -