قلعہ کالر والہ:تین ملزموں سے اسلحہ برآمد

قلعہ کالر والہ:تین ملزموں سے اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قلعہ کالروالہ (نامہ نگار ) پولیس نے زیر حراست دو ملزمان کے انکشاف اور دوران گشت ایک مشکوک شخص کے قبضہ سے تین پسٹل 30بور بمعہ گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالروالہ رانا آصف ندیم کی زیر قیادت اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یاسین ورک نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان محمد نواز اور تصدق حسین کے انکشاف پر دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور بمعہ گولیاں برآمد کر لیں ہیں جبکہ پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص جواد احمد سکنہ علاول پور کی تلاشی لی تواس کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30بور برآمد ہواجس پر پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -