حامد میر کو چھ گولیاں لگیں، تین اب بھی جسم میں پیوست ہیں ،میڈیکل رپورٹ

حامد میر کو چھ گولیاں لگیں، تین اب بھی جسم میں پیوست ہیں ،میڈیکل رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)سینئر صحافی معروف اینکر حامد میر کوچھ گولیاں لگی ہیں جن میں سے تین گولیاں اب بھی ان کے جسم میں پیوست ہیں۔ نجی ٹی وی نے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ حامد میر کو ایک گولی بغل کے نیچے پسلیوں میں ایک پیٹ میں لگی جسے نکال لیا گیاجبکہ ایک گولی بازو کو چھوتی ہوئی نکل گئی ران کے اوپری حصے میں دو ایک ران کے نچلی حصے میں گولی لگی،جنھیں ہڈی میں پھنسے ہونے کے باعث نکالا نہیں جاسکا جسم میں پیوست گولیاں نکالنے کا فیصلہ ڈاکٹر تفصیلی معائنہ کے بعد کریں گے۔ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کے بعد حامد میر کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ہوش میں آجائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -