بلاو ل زرداری کا دورہ پنجاب پیپلز پارٹی کا سکیورٹی کیلئے حکومت کو خط

بلاو ل زرداری کا دورہ پنجاب پیپلز پارٹی کا سکیورٹی کیلئے حکومت کو خط ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی نے سرپرست بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورہ پنجاب کے دوران فول پروف سکیورٹی کے لئے صوبائی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے بلاول ہاﺅس لاہور میں قیام کے دوران مختلف شاہراہوں ، استقبالیہ تقریبات اور دوروں کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ذمہ دار شخصیت نے اس حوالے سے پولیس اور دیگر اداروں کے ذمہ داران کو خصوصی ہدایت نامے میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی لاہور اور دیگر اضلاع میں مصروفیات کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے متعلقہ رہنماﺅںاور ساتھ آنے والے سکیورٹی ذمہ داران سے بھی رابطہ رکھ کر انتظامات ترتیب دئیے جائیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے دورہ لاہور او رپنجاب کے دوران فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بلاول بھٹو کے چیف سیکورٹی آفیسر سے رابطہ کر کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -