جمہوریت پر شب خون مار اگیا تو حکومت کیساتھ ہوں گے،جاوید ہاشمی

جمہوریت پر شب خون مار اگیا تو حکومت کیساتھ ہوں گے،جاوید ہاشمی

  

 لاہور، ملتان(اے این این) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہو ریت پر شب خون مارا گیا تو حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے،ملک میں جمہو ریت کا قائم رہنا کسی ایک جماعت نہیں پوری قوم کیلئے سود مند ہے ، ہمیں اچھے برے طالبان کے چکر سے نکلنا ہوگا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ، پاکستان کے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اور اپنے ساتھیوں کی لاشوں کوگرتا دیکھتے ہیں لیکن پھر بھی اپنے ملک و قوم کے لئے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کمی نہیں آنے دیتے ۔

مزید :

صفحہ اول -