2013،کراچی میںٹریفک حادثات میں644افراد ہلاک ہوئے

2013،کراچی میںٹریفک حادثات میں644افراد ہلاک ہوئے

  

لاہور )نیوز ڈیسک(گذشتہ برس کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 644افراد جاں بحق جبکہ 7641افراد زخمی ہو چکے ہیں، یہ تعداد شہر میں دہشتگردی کے دوران ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔کراچی میں دن بہ دن ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔اس برس اگست کا مہینہ سب سے خطرناک ثابت ہوا جب ٹریفک حادثات میں 99افراد ہلاک اور865افراد ز خمی ہو گئے۔اسی طر ح جنوری میں ٹر یفک حادثا ت میں 51افراد ہلاک جبکہ732زخمی ہو گئے۔اعداد و شمار کے مطا بق فر ور ی میں 45ہلاک، 663 زخمی، مارچ میں64ہلاک،706زخمی،اپریل میں35ہلاک جبکہ599زخمی، مئی میں36ہلاک،617زخمی، جون میں50ہلاک 583زخمی، جولائی میں53ہلاک ،571زخمی، ستمبر میں55ہلاک ،493زخمی، ا کتوبر میں45ہلاک ،689زخمی ، دسمبر میں41ہلاک او ر 710افراد زخمی ہو گئے۔

مزید :

صفحہ اول -