پرویز مشرف کی جلد انجیوگرافی کرانے کا مشورہ

پرویز مشرف کی جلد انجیوگرافی کرانے کا مشورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدرپرویزمشرف کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی تین رکنی میڈیکل ٹیم نے انجیوگرافی جلد کرانے کا مشورہ دیا ہے ،مزید ٹیسٹ کے لیے پی این ایس شفا میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں،سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پی این الشفاءکے ڈاکٹرز کی ٹیم نے انکے گھر پر جاکر چیک اپ کیا اور تمام ٹیسٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہے ۔سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کی تفصیلات کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم نے انکے گھر پر دورہ کیا اور انکے چیک اپ کرنے کے بعد ٹیسٹ کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹیم میں تین ڈاکٹرشامل تھے جنہوںنے انکے ٹیسٹ کے بارے میں بتایا ہے پرویز مشرف کو دل کی تکلیف کے حوالے سے این جیوگرافی کی جائے گی جبکہ انکو کمر کی تکلیف بھی بتائی جاتی ہے جبکہ پی این الشفاءمیں انکے لئے ایک مخصوص وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں انکے لیے ٹیم کے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوں گی تاہم ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ وہ ہسپتال میں کب تک رہیں گے یہ بات ٹیسٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی کہ وہ کتنا عرصہ ہسپتا ل میں رہیں گے۔ہسپتال میں سابق صدر پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ کیلئے خصوصی انتظامات کرلئے گئے ہیں اور اسپیشل وارڈ بھی قائم کرلیا گیا ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سابق صدر کو پی این ایس شفاءلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے ان کے وکلاءکی طرف سے (آج) پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف گزشتہ رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -