بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          سیالکوٹ(مانٹیرنگ ڈیسک)بھارتی فو ج نے ایک بارپھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجوات سیکٹرمیں ورکنگ باو¿نڈری پربلااشتعال فائرنگ،چناب رینجرزکی بھرپورجوابی کارروائی پردشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق اتوارکوسیالکوٹ سے ملحقہ بجوات سیکٹرمیں ورکنگ باو¿نڈری پربھارتی فوج نے کھلے میدان میں بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس پرچناب رینجرزنے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی تاہم اس واقعہ میں دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے گزشتہ سال کے آخرمیں بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات آئے روزپیش آتے رہے جس کے باعث سرحدپرکشیدگی پیداہوگئی تھی تاہم گزشتہ چندماہ سے کنٹرول لائن اورورکنگ باو¿نڈری پرامن تھا۔

مزید :

صفحہ اول -