وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کماہاں روڈ پر گیس غباروں کے پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس ، رپورٹ طلب
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کماہاں روڈ پر گیس غباروں کے پھٹنے سے بچوں سمیت بعض افراد کے جھلسنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دےتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں جھلسنے والوں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں-