سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،شہبازشریف
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جیو نیوز کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میرپر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی میں سخت ترین الفاظ میں شدید مذمت کرتاہوں-اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حامد میر کوجلد صحت اور تندرستی عطا فرمائے-وہ والٹن فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے - وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ حامد میر جلد صحت یاب ہو کر اپنی صحافتی ذمہ داریاں دوبارہ نبھائیں- انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے -وفاقی حکومت حملے کی تحقیقات کرا کے اصل ملزموں کو قرا رواقعی سزا دلائے گی - ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاتاکہ کوئی بھی صحافت یا صحافی پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرسکے-