ملک بھرمیں مسیحی برادری نے اپنا مذہمی تہوار ایسٹر جوش و خروش سے منایا

ملک بھرمیں مسیحی برادری نے اپنا مذہمی تہوار ایسٹر جوش و خروش سے منایا

  

لاہور (وقائع نگار )صو بائی دارالحکو مت سمیت ملک بھرمیں مسیحی برادری نے اپنا مذہمی تہوار ایسٹر جوش و خروش سے منایا۔لاہور میں ایسٹر کے حوالے سے بڑ ی تقر یبات کیتھڈرل چر چ ما ل روڈاورسینٹ انتھنی چر چ لارنس روڈمیں ہو ئیں جہاں پر مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ہی سے ہوگیا تھا، اس موقع پر ملک بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گرجاگھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے۔مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے۔ ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے جارہے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ایسٹر عیسائیوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو جو حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔تہوارکا آغاز گرجا گھروں میں ایسٹر کی خصوصی عبادات سے کیاگیا۔کراچی کے چرچز میں بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے ایسٹر سروسز میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -