مشرف کا کراچی آنا بیرون ملک جانے کا پہلا زینہ ہے،خورشید شاہ
لاہور( این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اوپر جانے کیلئے ایک کے بعد ایک سیڑھی چڑھی جاتی ہے اورپرویز مشرف کا کراچی جانا بیرون ملک جانے کا پہلا زینہ ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق اور مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی کارکردگی میں دن رات کا فرق ہے اور عوام اپنی زبان سے اس کا اظہار کر رہے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے کہا کہ وہ ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں وہ کیوں گھر جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے طالبان کے قیدی رہا کئے گئے اب طالبان سلمان تاثیر اور علی گیلانی کو بھی رہا کریں۔