علامہ محمد اقبالؒ کا 76 واں یوم وفات آج منایا جائیگا

علامہ محمد اقبالؒ کا 76 واں یوم وفات آج منایا جائیگا

  

لاہور(اے این این) شاعرمشرق حکیم الامت اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 76 واں یوم وفات آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے1930ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ جلسے میں پہلی بار مسلم اکثریتی ریاستوں پر مشتمل ایک آزاد ریاست کانظریہ پیش کیا جوقیام پاکستان کی اساس بنا اسی وجہ سے علامہ اقبال کو مصور پاکستان بھی کہا جاتا ہے علامہ محمد اقبال21 اپریل 1938ء کو لاہور میں انتقا ل کرگئے تھے اور بادشاہی مسجد کے پہلو میں مدفن ہیں ان کے افکار آج بھی شاعری اور نثر کی صورت میں عوام کے لئے مشعل راہ ہیں۔علامہ اقبال -9نومبر1877 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے ۔ دریں اثناء یوم اقبال پر آج لاہور میں ایوان کارکنان میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس کی صدارت ڈاکٹر مجید نظامی کرینگے ۔

مزید :

صفحہ اول -