عوام پاکستان کیخلاف خطرناک سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طالبان

عوام پاکستان کیخلاف خطرناک سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طالبان

صحافیوں اور عوامی مقاما ت پر حملے کرنیوالی اصل قوتوں کو بے نقاب کیاجائے: شاہداللہ شاہد

عوام پاکستان کیخلاف خطرناک سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طالبان
کیپشن: Taliban

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور مسلمان تقسیم پاکستان کی خطرناک سازشوں کے خلاف یک آواز جائیں ٗ ملک کی حقیقی منزل اسلام اور شریعت ہے ٗ علمائے کرام ٗ صحافیوں اور عوامی مقامات پر حملے کر نے والی اصل قوتوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ای میل کے ذریعےمقامی میڈیا کو  بھیجے گئے بیان میں شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ بلوچ عوام پر کئے گئے مظالم کو عیاں کر نے ٗ پرویز مشرف کیس اور بعض دیگر جرائم سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حامد میر پر حملے سے یہ بات اچھی طرح واضح ہوجاتی ہے کہ پاکستان میں اصل حکمرانی کس کی ہے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند اور اسلام کی بات کر نے وا لے کو جینے کے حق سے محروم کر دیا جاتا ہے ، اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن سکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستان پر یقینا جان لیوا حملہ تھا۔ تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی اثاثے کی حفاظت اور بحالی کی جنگ میں مصروف ہے ہم ملک میں حقیقی اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں ملک کی حقیقی منزل اسلام اور شریعت ہے بد قسمتی سے سکیورٹی ادارے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ 1953میں لاہور میں ختم نبوت سے تعلق رکھنے والے دس ہزار لوگوں کا قتل عام کیا گیا نوے کی دہائی میں صوفی محمد کی نفاذ شریعت کی تحریک کو کچل دیا گیا۔ بلوچ ٗ سندھی ٗ مہاجر اور پختون کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنا خطرناک اور عجیب پالیسی ہے کیا یہ حقیقت نہیں کہ 22سال سے صرف سندھی ٗ بلوچ اور مہاجر کا استحصال ہورہا ہے حقوق کے مطالبے کی سزا مسخ شدہ نعشوں کی صورت میں دی جارہی ہے۔ اب پاکستان کے با شعور طبقے کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔