ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو انجیوگرافی کا مشورہ دیدیا

ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو انجیوگرافی کا مشورہ دیدیا
ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو انجیوگرافی کا مشورہ دیدیا
کیپشن: Pervez Musharraf

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی تین رکنی میڈیکل ٹیم نے انجیوگرافی جلد کرانے کا مشورہ دیا ہےاور مزید ٹیسٹ کے لیے پی این ایس شفا میں انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پی این ایس شفاء کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے گھر پر جاکر چیک اپ کیا  اور ٹیسٹ کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم میں تین ڈاکٹر شامل تھےجنہوں نے سابق صدر کے ٹیسٹ کے بارے میں بتایا کہ پرویز مشرف کی انجیوگرافی کی ضرورت ہے ، کمر کی تکلیف بھی بتائی جاتی ہے۔ پی این ایس شفاء میں انکے لئے مخصوص وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں انکے لیے ٹیم کے ڈاکٹروں کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ ہسپتال میں کب تک رہیں گے۔  ہسپتال میں سابق صدر پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ کیلئے خصوصی انتظامات کر لئے گئے ہیں اور سپیشل وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سابق صدر کو پی این ایس شفاء لائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کراچی -