پاکستانی شوہر نے بیوی کی جاسوسی کے لیے پیٹ میں’ ٹریکر‘ لگادیا

پاکستانی شوہر نے بیوی کی جاسوسی کے لیے پیٹ میں’ ٹریکر‘ لگادیا
Lahore Case
کیپشن: Spy Tracker

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کے شک کرنے کے بارے میں تو سنا تھالیکن مبینہ طورپر ہربنس پورہ کے رہائشی نے جاسوسی کیلئے بیوی کے پیٹ میں ٹریکرنصب کردیاجس کے خلاف خاتون عدالت میں پہنچ گئی اوراستدعا کی کہ شوہر اور ٹریکر سے جان چھڑائی جائے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے غازی آباد کی رہائشی صغری کی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیاکہ شوہر نے اُس کے پیٹ میں ’ٹریکر‘ نصب کرادیاہے، اختلافات تھے اوروہ ( شوہر) بدکاری پر مجبورکرتاتھاجس پر وہ گھر سے فرار بھی ہوچکی ہے ۔خاتون نے دعویٰ کیاکہ اُس کے خاوند نے آپریشن کراکرجسم میں جاسوسی کی چپ نصب کرادی ، وہ جہاں جاتی تھی تو شوہر کوعلم ہوجاتااور وہ دوستوں کے ذریعے پریشان کرواتا۔ متاثرہ خاتون نے استدعا کی کہ شوہر کا عمل غیرانسانی اور غیرفطری ہے ، عدالت ’ ٹریکر ‘اور اسلم سے جان چھڑائے اور ٹریکرنکالنے کا حکم دے ۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے 29اپریل کے لیے درخواست گزار کے شوہر اسلم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -