چارروز قبل اغواءہونیوالے اقوام متحدہ کے اہلکار بازیاب

چارروز قبل اغواءہونیوالے اقوام متحدہ کے اہلکار بازیاب
چارروز قبل اغواءہونیوالے اقوام متحدہ کے اہلکار بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار سے اغواءہونیوالے اقوام متحدہ کے دواہلکاروں کو چار روز بعد بازیاب کرالیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق سی پی ایل سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پیری سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے دواہلکاروں کو بازیاب کرالیاگیاہے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بازیاب ہونیوالے مغویوں کی شناخت فرخ سلیم اور سمیع نواز کے نام سے ظاہر کی گئی ہے ۔ مغویوں نے بتایاکہ اُنہیں ایک روز سہراب گوٹھ کی کچی آبادی اور پھر بن قاسم ٹاﺅن کے ایک کمرے کے فلیٹ میں رکھاگیا۔

مزید :

کراچی -