حامد میر پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق جمہوریت پسند صحافی اور آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش کی گئی ۔ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قراردادمیں مطالبہ کیاگیاہے کہ صحافیوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور حامد میر پر حملے میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتارکریں ۔