سواری نے رکشہ ڈرائیورقتل کردیا

سواری نے رکشہ ڈرائیورقتل کردیا
Rickshaw Driver Murder
کیپشن: Lahore

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گوالمنڈی میں کرائے کے تنازعہ پر سواری کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیاجبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی تاہم آخری اطلاعات تک ورثاءکی طرف سے کسی نے تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔ باغبانپورہ کوٹلی پیر عبدالرحمان کا رہائشی زبیررکشہ چلاتاتھا، اور ایک میوہسپتال سے ایک سواری گوالمنڈی لایاجہاں کرائے پر تکرار سے جھگڑا ہوگیاجس پر نامعلوم سواری نے پستول نکال کرفائرنگ کردی جس سے زبیرموقع پر دم توڑگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -