اکبربگٹی قتل کیس: انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایک مرتبہ پھر پرویزمشرف کوطلب کرلیا

اکبربگٹی قتل کیس: انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایک مرتبہ پھر پرویزمشرف کوطلب ...
Pervez Musharraf
کیپشن: Bugti Case

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداددہشتگردی کی عدالت نے اکبربگٹی قتل کیس میں عدم پیشی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے سابق فوجی صدر پرویزمشرف کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے ۔ انسداددہشتگردی کی عدالت میں اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاﺅ اور شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوگئے ۔ دوران سماعت سابق صدر اور ضمانتیوں کی عدم پیشی پرعدم پیشی عدالت نے برہمی کا اظہار کیالیکن مشرف کے وکلاءکی استدعامنظور کرتے ہوئے پیشی کیلئے دوگھنٹے کی مہلت دیدی۔سماعت دوبارہ شروع ہونے پر مشرف کے دوضامن ممتازاورندیم عدالت میں پیش ہوگئے ۔ وکلاءکی جانب سے پرویز مشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیاگیا ۔ عدالت کے استفسار پر ضامنوں نے بتایاکہ پرویزمشرف بیمار ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے ، آئندہ سماعت پر پیش کردیں گے ۔ عدالت نے آخری وارننگ دیتے ہوئے حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت پر مشرف کو پیش کریں اورسماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -