کراچی : گورنمنٹ کالج کے پروفیسر فائرنگ سے جاں بحق

کراچی : گورنمنٹ کالج کے پروفیسر فائرنگ سے جاں بحق
کراچی : گورنمنٹ کالج کے پروفیسر فائرنگ سے جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) غریب آباد انڈر پاس کے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ گورنمنٹ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے پروفیسر سیف الدین کو نامعلوم موٹر سوار افراد کی فائرنگ سے کرکے قتل کر دیا،فائرنگ سے ان کا ڈرائیور شکیل زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق پروفیسر ابراہم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔پروفیسر سیف الدین گورنمنٹ کالج سے باہر نکلے تو موٹر سائیکل سواروں نے ان کا پیچھا کیا اور غریب آباد انڈر پاس کے نزدیک ان پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے پروفیسر سیف الدین کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ پولیس نے موقعہ واردات سے نائین ایم ایم کے سات خول بھی برآمد کر لیے ہیں ۔ ریسکو حکام نے نعش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مقتولین کی کار سے محکمہ تعلیم کی دستاویزات بھی ملی ہیں ۔

مزید :

کراچی -