سعودی عرب میں پی آئی اے پر جرمانہ عائد
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)پروازوں کی روانگی میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو 10,000ریال جرمانہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق جدہ اور یاض سے روانہ ہونیوالی دونوں پروازیں اپنے مقررہ وقت پر ایئرپورٹ سے روانہ نہیں ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالی پروازبھی شیڈول سے سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی غیرمعمولی تاخیر پر پی آئی اے پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا۔ یادرہے کہ پی آئی اے سعودی سول ایوی ایشن کی نادہندہ بھی ہے جس پر گذشتہ دنوں سعودی عرب نے پروازیں بند کرنے کی دھمکی دیدی تھی تاہم قسطوں کی صورت میں پہلی قسط کی ادائیگی پر آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی ۔