بھارت جانیوالے ملائشین طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

بھارت جانیوالے ملائشین طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
MH
کیپشن: Malaysian Airline

  

کولالمپور(نیوزڈیسک) ملائشین ایئرلائن کے ایک اور طیارے نے کوالالمپورایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملائشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 192گذشتہ رات کو الالمپورسے بھارت جارہی تھی لیکن ٹیک آف کے بعدٹائر پھٹنے اور لینڈنگ گیئرمیں خرابی کے باعث اُسے واپس بلالیاگیا۔اس موقع پر تمام مسافروں نے پائلٹ کی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ پائلٹ نے کمال ہنرمندی سے جہاز کو کنٹرول میں رکھا۔تازہ واقعے کے بعد ملائشیاءکے وزیرٹرانسپورٹ نے پولیس حکام کو واقعے کی تفتیش کی ہدایت کردی جبکہ پولیس چیف نے بتایاکہ تحقیقات ہورہی ہیں کہ کیاجہاز کے ساتھ ٹیک آف سے پہلے دانستہ طورپر کوئی چھیڑخوانی تو نہیں ہوئی ؟وزیرٹرانسپورٹ کاکہناتھاکہ تمام مسافر محفوظ ہیں لیکن اس طرح کے واقعات ہوناہی نہیں چاہیں ۔ تحقیقات کے سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایئرلائن کو 48گھنٹے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے ۔ یادرہے کہ قریباً ڈیڑھ ماہ قبل ملائشین ایئرلائن کی ہی پروازایم ایچ 370لاپتہ ہوگئی تھی اور تاحال اُس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مزید :

بین الاقوامی -