شوہروں کی سیریل کلر حسینہ گرفتار

شوہروں کی سیریل کلر حسینہ گرفتار
شوہروں کی سیریل کلر حسینہ گرفتار
کیپشن: Serial Killer

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں اور خواتین کے سیریل کلر کے بعد شوہر وں کوجان سے مارنے والی قاتل حسینہ بھی سامنے آگئی ہے جس نے پولیس اور ماہرین نفسیات کو چکر اکر رکھ دیاہے کہ کیا وہ واقعی شادی کرنے اور پھر خاوند کو سفاکانہ انداز میں قتل کرنے کی شوقین ہے یا پھر ذہنی و نفسیاتی مریضہ جسے دوسرے کا خون پی کر مسرت محسوس ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی رہائشی بشیراں بی بی نے چار سال قبل عاشق نامی شخص سے محبت کی شادی کی پھر چند ماہ بعد ہی اسے بڑی بے دردی سے قتل کردیا۔خاوند کے مقدمہ قتل میں جیل چلی گئی دوران تفتیش ثابت ہوا کہ اس نے اپنے آشنا بشیر احمد کے ساتھ مل کر اپنے خاوند عاشق کو قتل کیا ہے۔ تین سال جیل میں گزار کر گزشتہ دنوں رہائی ملی تو بشیراں بی بی نے قتل کے معاون آشنا بشیر احمد سے نکاح کرلیا، ابھی شادی کو دوماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ بشیراں بی بی کے جنون نے پھر سر اٹھا لیا اور اس نے گزشتہ روز بشیر احمد کو سوتے میں ٹوکے سے وارکرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلے خاوند کے قتل میں بشیراں نے اپنے آشنا بشیر کی معاونت حاصل کی اور بشیر کے قتل میں اپنے پہلے خاوند عاشق کے چھوٹے بھائی کو استعمال کیا۔پولیس نے بشیراں کو بشیر کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے جس میں ایک اہم پہلو نفسیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کرنا ہے جو بشیراں سے اس بارے میں پوچھ گچھ کررہے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہے؟ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا سائیکالوجیکل ٹیسٹ بھی کروائیں گے کہیں وہ ذہنی یا نفسیات مریضہ تو نہیں۔کہیں ایسا تو نہیں کہ اسے مرد ذات سے نفرت ہے، وہ پہلے انہیں اپنے جال میں پھانستی ہے پھر زندگی چھین لیتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -