حامد میر حملہ، عدالتی کمیشن کیلئے 3ججوں کے ناموں کی منظوری

حامد میر حملہ، عدالتی کمیشن کیلئے 3ججوں کے ناموں کی منظوری

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حامد میر حملہ کیس میں عدالتی کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے 3ججوں کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی کمیشن کیلئے نام وزارت قانون کو بھجوادیے ہیں۔عدالتی کمیشن جسٹس انورظہیرجمالی، جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کچھ دیر میں اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -