طوطاشرابی ہوگیا

طوطاشرابی ہوگیا

  

لندن (بیورورپورٹ)سکاٹ لینڈ کے ایک شخص نے جیک نامی  اپنے پالتو طوطے کو بئیر کا عادی بنا دیا۔ مذکورہ شخص کا مکاؤ طوطا اپنے مالک کے ساتھ نہ صرف کھانا کھاتا ہے بلکہ بیئر پینے کے لیے بھی اسکا ساتھ دیتا ہے۔چھ سالہ طوطا بیئر کا اس قدر عادی ہو چکا ہے کہ اپنی خوراک کے ساتھ اسے بیئر کا ایک گلاس بھی پیش کیا جاتا ہے۔اس کے مالک کا کہنا ہے کہ بعض اوقات تو طوطا اس قدر بئیر پی لیتا ہے کہ ’شرابیوں‘کی طرح کبھی ادھر گرتا ہے تو کبھی ادھر۔ شراب کے ساتھ ساتھ یہ طوطا موسیقی سننے کا بھی شوقین ہو چکا ہےاور اپنے پسندیدہ بینڈ کے گانے بھی سنتا ہے۔

مزید :

تفریح -