انتہاءپسند ہندوﺅں کا مسلمانوں کو بستیاں خالی کرنے کا حکم ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

انتہاءپسند ہندوﺅں کا مسلمانوں کو بستیاں خالی کرنے کا حکم ، سنگین نتائج کی ...
انتہاءپسند ہندوﺅں کا مسلمانوں کو بستیاں خالی کرنے کا حکم ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ہندوانتہاءپسند تنظیم نے ہندوآبادیوں میں جائیدادخریدنے والے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ 48گھنٹوں میں علاقے خالی کردیں ۔ بھارتی ریاست راجھستان کے شہرراج کوٹ میں ہندووشواپریشد اور بجرنگ دل کے انتہاپسندوں نے مکان خریدنے والے ایک مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھمکی دی کہ مسلمان ہندوبستیوں سے نکل جائیں ، ورنہ سنگین نتائج ہوسکتے ہیں ۔ وشواہندوپریشد نے مظاہرین کو حکم دیاکہ گھر کامکمل کنٹرول حاصل کرلیں ۔ وی ایچ پی کے صدر پراون ٹگوڈیانے گھر خریدنے والے مسلمان کو حکم دیاکہ 48گھنٹوں میں گھرخالی کردیں ، ورنہ حملہ کردیں گے ،اس سے پہلے بھی کرچکے ہیں ، پھر نقصان اُٹھاناپڑے گا۔