تین سالہ بہن کے ہاتھوں دوسالہ بھائی قتل

تین سالہ بہن کے ہاتھوں دوسالہ بھائی قتل

چھ سالہ بچے سے گولی چلنے پر کارسوارخاتون ماری گئی

تین سالہ بہن کے ہاتھوں دوسالہ بھائی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں دومختلف مقامات پر غلطی سے گولیاں چلنے سے تین سالہ بہن کے ہاتھوں دوسالہ بھائی ، کارمسافر چھ سالہ لڑکے کے ہاتھ ایک خاتون ماری گئی ۔’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق تین سالہ امریکی بچی سے غلطی سے گولی چلنے سے اُس کادوسالہ بھائی ماراگیاہے ۔بچوں کی والدہ نے دوسرے کمرے سے گولی کی آوا زسنی اور مدد کے لیے پکارا، بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، گولی معدے میں لگی ۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گن خالی تھی لیکن میگزین میں گولیاں تھیں ، لڑکی نے کھیلتے ہوئے بندوق کا چیمبر مار دیا جس پرگولی اپنی جگہ پر آگئی ۔حکام کاکہناتھاکہ یہ ایک افسوسناک مگر روکا جانیوالا سانحہ ہے ، لوگوں کو اپنی بندوق لاک کرکے رکھنی چاہیے اور نوجوان نسل سے محفوظ رکھیں ۔ایساہی ایک اور واقعہ جنوبی کیلیفورنیامیں پیش آیا جہاں چھ سالہ بچے نے کارسے ملنے والی بندوق سے غلطی سے ایک خاتون کو قتل کرڈالا۔پولیس کے مطابق بائیس سالہ انیتاسانتوز کار کی فرنٹ سیٹ پر سفر کررہی تھی کہ گولی سیٹ سے گزرتے ہوئے جالگی ۔

مزید :

جرم و انصاف -