بھارتی اداکارہ نے لوگوں کو خوش کرنے کاطریقہ بتادیا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور کمیڈی پروگرام کی میزبان مندرابیدی نے دعویٰ کیاہے کہ کسی کو ہنسانے اور خوش کرنے کاآسان طریقہ فحش لطیفے ہیں ۔بھارتی اخبار کے مطابق دوسری مرتبہ کامیڈی شوکی میزبانی کرنیوالی مندرابیدی نے بتایاکہ گینگز آف ہسی پور ایک مناسب پروگرام ہے جس میں کوئی غیراخلاقی چیز نہیں ، وہ کئی پروگرام اور کارپوریٹ شو کرچکی ہیں جس دوران کئی کمیڈین کو سنا اور دیکھا ،وہ اچھے کمیڈین کی ہمیشہ عزت کرتی ہیں لیکن وہ سمجھتی ہیں جنسی تعلقات سے متعلق باتیں کسی کو ہنسانے کے لیے آسان طریقہ ہے ۔